پاکستان

گروپ 77 وزرا خارجہ کانفرنس کی صدارت کریں گے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 14 تا 21 دسمبر امریکا کا دورہ کریں گے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 14 تا 21 دسمبر امریکا کا دورہ کریں گے، گروپ 77 وزرا خارجہ کانفرنس کی صدارت کریں گے

اسلام آباد(آواز نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 14 سے 21 دسمبر کے دوران امریکا کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وزیر خارجہ دورہ کے دوران متعدد کثیرالجہتی اور دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

منگل کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 15 اور 16 دسمبر کو نیویارک میں گروپ۔77 وزرائ خارجہ پلس چین کی وزارتی کانفرنس کی میزبانی اور صدارت کریں گے جو اقوام متحدہ میں ترقی پذیر ممالک کا سب سے بڑا مذاکراتی بلاک ہے۔ کانفرنس کے ایجنڈے میں ترقی پذیر ممالک کو کووڈ۔

19 کی عالمگیر وبا، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی آفات اور جغرافیائی سیاسی پیش رفت کے تناظر میں پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز ) کے حصول میں درپیش متعدد چیلنجوں پر بحث شامل ہے۔

وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے ملاقات کریں گے اور 14 دسمبر کو منعقد ہونے والے “بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی: اصلاح شدہ کثیرالجہتی کے لئے نئی سمت” کے موضوع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک اعلیٰ سطحی بحث میں حصہ لیں گے۔

وزیر خارجہ 19 دسمبر کو واشنگٹن جائیں گے جہاں وہ اعلیٰ سطح کے سرکاری حکام، کانگریس کے رہنماوں، پاکستانی نڑاد امریکی تاجروں اور کمیونٹی کے ارکان سے ملاقاتیں کریں گے۔

وہ تھنک ٹینکس اور میڈیا کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے۔ان کی سرکاری ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا تاکہ پاکستان امریکا دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی لچک اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں رفتار کو آگے بڑھایا جا سکے۔

سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور۔ شہداءکی آٹھویں برسی 16دسمبر جمعہ کو منائی جائے گی

وزیر خارجہ موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں پاکستان کے نقطہ نظر سے بھی آگاہ کریں گے، اور پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سیلاب سے ہونے والے بھاری نقصان اور حکومت پاکستان کے سیلاب کے بعد کی تعمیر نو اور بحالی کے منصوبے کے بارے میں کوششوں سے مذاکرات کاروں کو آگاہ کریں گے۔

Bilawal Bhutto Zardari US Visit News in Urdu | PPP News in Urdu | Federal Minister for Foreign Affairs, Bilawal Bhutto Zardari arrives at New York – Special G77

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button