پاکستان

پاکستان میں بہت سے فری لانسرز آئی ٹی کمپنیاں خدمات فراہم کر رہی ہیں:بلاول بھٹو

پاکستان میں بہت سے فری لانسرزآئی ٹی، ٹیلی کام، ای کامرس، ڈیٹا اینالیٹکس اور دیگر شعبوں میں خدمات فراہم کر رہے ہیں،بلاول بھٹو

سنگاپور، آسیان ممالک آئی ٹی سے متعلق سرگرمیوں اور مالیاتی خدمات میں ہمارے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے بے پناہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں

پاکستانی تارکین وطن کمیونٹی نے ابتدائی سالوں میں سنگاپور کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ،دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں مل کر کام کرنے کے بہت زیادہ امکانات موجود ہیں، وزیر خارجہ کا انٹرویو

سنگا پور(آواز نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پاکستان سنگاپور کے ساتھ دوطرفہ طور اور آسیان کے تناظر میں اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، سنگاپور اور پاکستان کے درمیان تجارت میں مل کر کام کرنے کے بہت زیادہ امکانات موجود ہیں۔

دورہ سنگا پور کے دوران سٹریٹس ٹائمز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ سنگاپور کی آزادی کے فورا بعد پاکستان اسے تسلیم کرنے والے اولین ممالک میں شامل تھا۔

پاکستانی تارکین وطن کمیونٹی نے ابتدائی سالوں میں سنگاپور کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، دونوں ممالک کی قیادت نے ماضی میں اعلی سطح کے دوروں کا تبادلہ کیا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے 1995 میں پاکستان کی وزیر اعظم کی حیثیت سے سنگاپور کا دورہ کیا تھا،پاکستان اور سنگاپور کے دوطرفہ تعلقات کی بحالی اور دو طرفہ تبادلوں کو تیز کرنے کے لیے سنگاپور کا دورہ کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سنگاپور کے ساتھ باہمی تعلقات کو تمام جہتوں میں مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دنیا کو پاکستان کے بارے میں پر اپنی رائے کو بدلنے کی ضرورت ہے، پاکستان کی 220 ملین آبادی میں سے 114 ملین آبادی 25 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں آن لائن تجارت میں اضافہ ہو رہا ہے، 2021 میں پاکستانی ای کامرس مارکیٹ میں 45 فیصد اضافہ ہوا،پاکستان کی ای کامرس مارکیٹ سے 2022 میں 7.67 ارب ڈالرکی آمدن متوقع ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں بہت سے فری لانسرزآئی ٹی، ٹیلی کام، ای کامرس، ڈیٹا اینالیٹکس، مالیاتی خدمات، موسیقی اور صحت میں خدمات فراہم کر رہے ہیں،سنگاپور اور دیگر آسیان ممالک آئی ٹی سے متعلق سرگرمیوں اور مالیاتی خدمات میں ہمارے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے بے پناہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

سیلاب جیسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موجود ماڈل پر بلاتاخیر عمل کرنا ہوگا، وزیراعظم

انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان آسیان کا سب سے پرانا سیکٹرل ڈائیلاگ پارٹنر ہے اور وہ آسیان کے ساتھ مکمل ڈائیلاگ پارٹنرشپ کو اپ گریڈ کرنا چاہتا ہے۔

Bilawal Zardari Bhutto News in Urdu | PPP News in Urdu | We saved Pakistan from bankruptcy, Foreign Minister Bilawal Bhutto

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button