معروف صحافی توقیر کھرل کی کتاب نجف سے کربلا کے بین الاقوامی میڈیا میں چرچے


لاہور (ملک امداد الہی سے) معروف صحافی توقیر کھرل کی اربعین واک پر خصوصی سفرنامے کی کامیاب اشاعت کے بعد عالمی میڈیا میں بھی چرچےکتاب میں سفرنامہ کربلا، تاریخ، واقعات اور اعتراضات کے مدلل جوابات دیئے گئے ہیں۔

کتاب کے مولف توقیر کھرل نے بتایا کہ اس کتاب کے پانچ مختلف حصے ہیں۔پہلے حصے میں اربعین یعنی کیا۔۔؟، امام حسین کو پہچاننے کا سب سے بڑا ذریعہ، زائرِ امام حسین کی فضیلت، زیارت سے قبل زیارت، کربلا جانے کو تڑپ چاہیے، امام سلام کا جواب دیتے ہیں اور آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کا خطاب کہ اربعین جہانی ہوگیا۔
کے حوالے سے گفتگو کی گئی ہے۔اس کتاب کے حصہ دوئم میں اربعین مارچ میں غیر مسلموں کی روداد، روس کے ماہر سیاسیات کیا کہتے ہیں، برطانوی صحافی کے تاثرات، اربعین مارچ فرانس صحافی خاتون کی نظر میں، چہلم امام حسینؑ اور مغربی میڈیا کا پروپیگنڈہ اور اربعین ملین مارچ یا اختراع کے موضوعات پر طبع آزمائی کی گئی ہے۔

توقیر کھرل کا کہنا تھا کہ حصہ سوئم میں تاریخ اربعینِ حسینی اور پاکستان میں اربعین مارچ پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے جبکہ اس کتاب کے حصہ چہارمیں سفرنامہ نجف سے کربلا اور حرم سے حرم تک پر تجربات شیئر کئے گئے ہیں جبکہ آخری حصہ میں واقعاتِ اربعینِ کو موضوع گفتگو بنایا گیا ہے۔ یہ کتاب سفر عشق کے مسافروں کیلئے ایک رہنما کتاب ہوگی۔
آرمی چیف نہیں میرٹ چاہیے:عمران خان