پاکستان

آرمی چیف نہیں میرٹ چاہیے:عمران خان

نواز شریف کا بیٹا جہاں رہتا ہے وہاں برطانوی وزیراعظم بھی نہیں رہ سکتا، سابق وزیر اعظم

کرک(آواز نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں آرمی چیف نہیں میرٹ چاہیے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے بیٹے اربوں روپے کے گھروں میں رہتے ہیں۔

نوازشریف کے بیٹے ان مہنگے علاقوں میں رہتے ہیں جہاں برطانیہ کا وزیراعظم بھی نہیں رہ سکتا، حسن شریف جس گھر میں رہتے ہیں اس کی قیمت 10 ارب روپے ہے، حسن شریف سے پوچھا جاتا کہ پیسے کہاں سے لائے تو کہتا ہے پاکستانی شہری نہیں تو جواب کیوں دوں؟عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈارکے بیٹے بھی باہر رہتے ہیں، یہ اقتدار میں پیسہ بنانے کے لیے آتے ہیں۔

عمران خان کوپارلیمنٹ کے سامنے اپنے مطالبات پیش کرنے چاہئیں:شازیہ مری

چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ بلاول بھٹو کہتا ہے کہ عمران خان اپنا آرمی چیف لانا چاہتا ہے، عمران خان کو آرمی چیف نہیں چاہیے بلکہ عمران خان کو میرٹ چاہیے۔

Imran Khan News in Urdu | PTI News in Urdu | Urdu News | Imran Khan: Anti-terrorism court grants interim bail to former prime minister – BBC URDU

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button