پاکستان

ممکنہ گرفتاری ، بشریٰ بی بی نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

لاہور(آواز نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اپنی ممکنہ گرفتاری پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔درخواست میں وفاق، نیب اور ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ نیب، ایف آئی اے اور پنجاب پولیس سمیت دیگر اداروں نے بے بنیاد اور خلاف قانون مقدمات درج کر رکھے ہیں۔

شوہر کے بعد اب مجھے بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔بشریٰ بی بی نے استدعا کی کہ جون 2022 سے پہلے میرے خلاف کوئی مقدمہ یا انکوائری زیر التوا نہیں تھی۔

مظاہروں میں شریک خواتین کوقیدکرناہماری روایات نہیں: شکیل اعوان

جون 2022 سے لیکر ابتک درج خفیہ مقدمات، انکوائری، انویسٹی گیشن کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے تک کسی بھی مقدمہ میں گرفتاری سے روکا جائے۔

Bushra Bibi News in Urdu | Latest PTI News in Urdu | Big News Related to Bushra Bibi Arrest | Breaking News | Dawn News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button