پاکستان

شہباز شریف کی دور اندیشی نے فیڈریشن کو بچا لیا: کیپٹن (ر) صفدر

گوجرانوالہ(آواز نیوز)سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے داماد، مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی دور اندیشی تھی جس نے فیڈریشن کو بچا لیا۔یہ بات انہوں نے گوجرانوالہ کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔

کیپٹن (ر) محمد صفدر کا اپنے سسر کے حوالے سے یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف الیکشن سے پہلے وطن واپس آئیں گے۔دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ گوجرانوالہ کی عدالت نے کیپٹن (ر) محمد صفدر اور سابق ایم پی اے عمران خالد بٹ کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

نواز شریف کی وطن واپسی، جلسے کیلئے 5 مقامات زیر غور

کیپٹن (ر) صفدر اور عمران خالد بٹ دورانِ سماعت عدالت میں پیش ہوئے۔وکیلِ صفائی اور سرکاری وکیل نے دلائل مکمل کر لیے جس کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا اور سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ دونوں رہنماوں پر ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر اور بغاوت کے الزامات کا مقدمہ درج ہے۔

Captain (Rtd) Safdar News in Urdu | PMLN News in Urdu | Shehbaz sharif statement on Defense Day

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button