
لاہور(آواز نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام کے آغاز کےلئے شادمان پہنچے تو سٹور مالکان اسرار اور عثمان سے دلچسپ مکالمہ ہوا۔
وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے دریافت کیا کہ کیا کریانہ تاجروں کو بھی احساس راشن رعایت پروگرام سے کوئی فائدہ ہوتا ہے تو سٹور مالک اسرار نے بتا یا کہ انہیں 8فیصد کمیشن ملتا ہے لیکن سب سے بڑی بات یہ ہے کہ مخلوق کی خدمت کرنے سے برکت ہوتی ہے۔ یہاں لوگ آتے ہیں اور کم قیمت پر گھی، آٹا اور دالیں لیکر دعائیں دیتے ہوئے جاتے ہیں۔
یہ ایسا اقدام ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے تاجر کے جذبے کو سراہااور کہا کہ مخلوق کی خدمت نیکی کا کام ہے – حکومت بھی نیکی کا کام کر رہی ہے-
اب ملک کی حقیقی آزادی فارن ایجنٹ اور غدار سے نجات ہے:مریم اورنگزیب
آپ اور دوسرے تاجر نیکیوں کے کام میں حکومت کا ہاتھ بٹا رہے ہیں – اللہ تعالی اس سے مزید برکتیں اور خیر عطا فرمائے گا-