امپورٹڈ حکومت کے پاس عوامی مسائل کے حل کا کوئی ویژن ہی نہیں: چودھری پرویزالٰہی
پٹرول، بجلی اور گیس مہنگی کرنے کے باوجود جعلی حکمران آئندہ بجٹ میں مزید ٹیکس لگانے اور سبسڈیز واپس لینے کی تیاری کر رہے ہیں، معاشی صورتحال روز بروز بدتر ہو رہی ہے
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی اور سابق وزرا سردار آصف نکئی، محمد اخلاق، سردار وسیم خان بادوزئی، وسیم گوندل اور رانا شہباز کی ملاقات
لاہور (آواز نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی اور سابق وزرا نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔ سابق صوبائی وزرا سردار آصف نکئی، محمد اخلاق، ارکان اسمبلی سردار وسیم خان بادوزئی، وسیم گوندل اور رانا شہباز بھی ملاقات میں شریک تھے۔
بھارت نے گستا خانہ بیانات پر معافی نہ مانگی تو حقیقت مزید کھل جائے گی
ملاقات میں سیاسی و معاشی صورتحال سمیت عوام کو درپیش مشکلات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ موجودہ حکومت کے پاس عوامی مسائل کے حل کا کوئی ویژن ہی نہیں، معاشی صورتحال روز بروز بدتر اور امپورٹڈ حکومت کے ہاتھ سے نکل رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ہر روز اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے۔ پٹرول، بجلی اور گیس مہنگی کرنے کے باوجود حکمران آئندہ بجٹ میں مزید ٹیکس لگانے اور سبسڈیز واپس لینے کی تیاری کر رہے ہیں۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ حکمران عوامی مسائل پر ڈیلیور کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے، جعلی حکمران گھر جانے کی تیاری اور انتخابات کا اعلان کریں۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ چند ہفتوں میں ہی عوام نے ان نام نہاد تجربہ کار حکمرانوں کا طرز حکومت دیکھ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ اور گیس و بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ حکومت نے کیا کیا ہے؟ وفاق کو شہباز شریف اور پنجاب کو بیٹا حمزہ شہباز معاشی طور پر تباہی سے دو چار کر رہے ہیں۔
Chaudhry Parvez Elahi News in urdu PTI News in Urdu