پاکستانی محقق ڈاکٹر سائرہ حنیف سرویا نے انٹرنیشنل پیپر آف دی ایئر ایوارڈ 2021ء جیت لیا
لاہور (آواز نیوز)پاکستانی محقق ڈاکٹر سائرہ حنیف سرویا نے انٹرنیشنل پیپر آف دی ایئر ایوارڈ 2021ء جیت لیا۔
ان کا تحقیقی مقالہ انفارمیشن پروسیسنگ اینڈ مینجمنٹ لائبریری اور انفارمیشن مینجمنٹ کے شعبہ میں سائنس ڈائریکٹ کے جریدہ میں شائع ہوا۔
‘جریدے میں سال 2021میں 6 شمارے شائع کیے جن میں دنیا بھر سے 250 سے زیادہ تحقیقی مضامین شائع ہوئے’ ان مضامین میں، عالمی صحت کے بحران کے دوران انفارمیشن اوورلوڈ، اضطراب، اور اجتناب پر ڈاکٹر سرویا کے کام کی بنیاد پرسال 2021 کے لیے بہترین مقالے کے طور پر منتخب کیا گیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے امریکن بزنس کونسل وفد کی ملاقات
ڈاکٹر سرویا اس مقالہ کی مرکزی مصنف ہیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر سائرہ حنیف سرو یا لائبریری اور انفارمیشن مینجمنٹ کے شعبے میں ایک مشہور محقق اور پیشہ ور ٹرینر ہیں جن کو سال 2017 میں امریکن ایسوسی ایشن فار انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بہترین پیپر ایوارڈسے بھی نوازا ‘ وہ معروف بین االقوامی جرائد میں 50 سے زیادہ تحقیقی مقالے شائع کر چکی ہیں۔
گزشتہ 14 سالوں سے پنجاب یونیورسٹی میں خدمات انجام دے رہی ہیں جبکہ2017ء سے ایسوسی ایشن فار انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پلیٹ فارم سے بین ا لاقوامی فورمز پر ملک کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ مزید براں،ڈاکٹر سائرہ ایمرالڈ پبلشنگ کی طرف سے پاکستان کی پہلی خاتون برانڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں۔
Dr. Saira Hanif Sarwa won the International Paper Award 2021