پاکستان

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے امریکن بزنس کونسل وفد کی ملاقات

اسلام آباد (آواز نیوز)حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا ، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے امریکن بزنس کونسل کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی ، ملاقات میں فارما ، فوڈ پراسیسنگ ، آئی ٹی سیکٹر، ای کامرس، ریٹیل سیکٹر، ٹیکسٹائل، سپورٹس اور لاجسٹکس کے شعبوں کے نمائندوں شریک تھے۔

ملاقات میں وفاقی وزرائ سید نوید قمر، مخدوم مرتضی محمود، مریم اورنگزیب اور متعلقہ اعلی افسران نے بھی شرکت کی ، شرکائ نے کہا کہ حکومت کی پالسیوں کی بدولت سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

بجٹ سے پہلے حکومت کی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت خوش آئند ہے۔وزیرِ اعظم نے ہدایت کی ہے کہ برآمدی صنعتوں کے خام مال پر تمام ٹیکس ختم کیے جائیں۔

امپورٹڈ حکومت کے پاس عوامی مسائل کے حل کا کوئی ویژن ہی نہیں: چودھری پرویزالٰہی

انہوں نے سیکرٹری کامرس اور سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ کو سرمایہ کاروں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایک ہفتے کے اندر تمام مسائل کا سدِ باب کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سیاحت، فارما، آئی ٹی، ای کامرس ، بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ اور زراعت پر ٹاسک فورس بنائی جارہی ہے ، حکومت پاکستان میں ایکپسورٹ کوالٹی کی زرعی اجناس کی پیداوار یقینی بنا رہی ہے۔

تاریخ میں پہلی مرتبہ پالیسیوں کے تسلسل کی بات ہم نے کی ہے کیوں کہ ملکی معیشت اور عام آدمی کی فلاح سیاست سے بالاتر ہے۔

Shahbaz Sharif meet with American delegation PMLN Urdu News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button