پاکستان

پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواست خارج

اسلام آباد (آواز نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے سے متعلق درخواست خارج کر دی۔

جسٹس مظاہر نقوی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کرتے ہوئے درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کی۔دورانِ سماعت جسٹس مظاہر نقوی نے استفسار کیا کہ کیا یہ درخواست غیر موثر نہیں ہوگئی؟درخواست گزار نے کہا کہ اگر درخواست 6 سال پہلے لگ جاتی تو غیر موثر نہ ہوتی۔

ہمارے خدشات تو درست ثابت ہوئے، پرویز مشرف باہر گئے پھر واپس نہیں آئے۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ بس اب اللہ پر چھوڑ دیں جس پر درخواست گزار نے کہا کہ بس اب تو اللہ پر ہی چھوڑ رہے ہیں۔

ممکنہ گرفتاری ، بشریٰ بی بی نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

بعدازاں عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے سے متعلق درخواست خارج کر دی۔

ECL Musharraf News in Urdu | Latest Breaking News in Urdu | Who is Imran Khan? | Start Here

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button