پاکستان
آیاز صادق کی جنرل باجوہ پر تنقید، احمد ملک کی پریس کانفرنس کا انتظار ہے: فواد چودھری
اسلام آباد (آواز نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایاز صادق کی جنرل باجوہ پر تنقید پر احمد ملک کی پریس کانفرنس کا انتظار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مجھے انتظار ہے کہ میرے دوست احمد ملک پریس کانفرنس کر کے ایازصادق کے بیان کی مذمت کریں گے۔
پاکستان کی سلامتی کو چیلنج کرنے والے ملک اور انسانیت کے اصل دشمن ہیں :راجہ پرویزاشرف
رہنما تحریک انصاف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ لگتا ہے عمران خان کی باجوہ صاحب پر تنقید حرام ہے اور مسلم لیگ ن کی تنقید حلال تنقید ہے۔