پاکستان کی سلامتی کو چیلنج کرنے والے ملک اور انسانیت کے اصل دشمن ہیں :راجہ پرویزاشرف
دہشتگردوں کا ہر سطح پر مقابلہ کریں گے اور اپنی بہادر افواج کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوں گے،سپیکر قومی اسمبلی کی ضلع کرم میں دہشتگردی کے واقع کی مذمت
اسلام آباد (آواز نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشتگردوں کا ہر سطح پر مقابلہ کریں گے اور اپنی بہادر افواج کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوں گے۔
جاری بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے ضلع کرم میں دہشتگردوں سے نبرد آزما پاکستان کے تین بہادر سپوتوں کی شہادت وطن کے بیٹوں کو شاندار خراج تحسین کیا اور دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔
تمام نااہل ایک اہل کو نااہل کرانے میں لگے ہوئے ہیں:شیخ رشید
راجہ پرویز اشرف کا کہناتھا مذہب اسلام، پاکستان اور نہتے عوام کے دشمنوں کے مقابل پوری قوم سینہ سپر ہے۔ انہوں نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں شہید ہونے والے شہدائ کو خراج عقیدت کیا اور کہا پاکستان کی سلامتی کو چیلنج کرنے والے ملک اور انسانیت کے اصل دشمن ہیں۔
پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے شہدا کے اہلخانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔