پاکستان

پاکستان سے 76 فیصد افراد اپنا ملک چھوڑ کر بیرون ملک جانے کے خواہش مند ہیں ‘فواد چوہدری

پائیڈ کا سروے ملک کے حالات کا عکاس ہے، قیادت جاگ جائے تومعلوم ہوگا عوام اوراداروں میں فاصلوں میں اتنااضافہ ہوچکا،رہنما پی ٹی آئی


لاہور (آواز نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پائیڈ کے سروے میں پاکستان سے 76 فیصد افراد بیرون ملک جانے کے خواہش مند ہیں۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ معیشت کی منصوبہ بندی کے اہم ادارے پائیڈ کی جانب سے سروے کرایا گیا، جس میں شہری علاقوں کے 40فیصد افراد بیرون ملک جانے کے خواہش مند ہیں جبکہ دیہی علاقوں کے 36فیصد افراد ملک چھوڑ کر کسی اچھے ملک جانا چاہتے ہیں

ہمارا کام قانون بنانا اور قانون کو ہر جگہ پہنچانا ہے: سیدہ شہلا رضا

۔فوادچوہدری نے کہا کہ پائیڈ کا سروے ملک کے حالات کا عکاس ہے، قیادت جاگ جائے تومعلوم ہوگا عوام اوراداروں میں فاصلوں میں اتنااضافہ ہوچکا۔انہوں نے کہا کہ لوگ ملک چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں، لے پالک سیاستدانوں اور صحافیوں کو چھوڑیں مصورتحال کا ادراک کریں ، بند کمروں میں فیصلے عوام کو قبول نہیں۔

Fawad Chaudhry News in Urdu | PTI News in Urdu | Fawad Chaudhry Aggressive Media Talk – Inflation in Pakistan – SAMAA TV – 20 June 2022

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button