پاکستان

وفاقی حکومت کا این ایف سی ایوارڈ میں توسیع کا فیصلہ

وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ قومی مالیاتی کمیشن کو یکم جولائی سے پہلے نیا ایوارڈ دینا ہے اور موجودہ قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں توسیع کرنی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ پانچ سال کیلئے ہوتا ہے، نیا ایوارڈ طے نہ ہو سکے توحکومت موجودہ قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں توسیع کرسکتی ہے۔

عون چوہدری کے خلاف انتخابی عذرداری فیصلہ، فریقین سے جواب و دستاویزات طلب

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں توسیع حکومت کی سفارش پر صدر مملکت کرتا ہے،صوبوں اور مرکز کے درمیان 2011 سے قابل تقسیم وسائل کی تقسیم جاری ہے، موجودہ ایوارڈ میں وسائل کی تقسیم 82 فیصد آبادی اور 10.3 فیصد غربت کی بنیاد پرکی گئی ہے اور وسائل کی تقسیم پر 5 فیصد اور ایریا کی بنیاد 2.7 فیصد قابل تقسیم وسائل کا فارمولا بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ساتویں ایوارڈ کے تحت صوبوں کو قابل تقسیم وسائل کا 57.5 فیصد اور مرکزی کو 32.5 فیصد ملنا ہے۔

Federal Government News in Urdu.Pakistani News in Urdu.What is NFC Award ? | CSS | PMS | Current Affairs | PAKISTAN.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button