پاکستان

عوام کو ریلیف دینا ہمارا اولین مقصد ہے

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس،عوامی سہولت پیکیج کی منظوری،خیبرپختونخوا ہ کو گندم دینے کی منظوری

پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں 10کلو آٹا تھیلا 490 روپے میں فروخت کرنے کے فیصلے کی توثیق

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے نئے بورڈ کے قیام کی منظوری، خواجہ احمد حسان اتھارٹی بورڈ کے وائس چیئرمین ہوں گے
وزیراعلیٰ حمزہ شہبازکی صوبائی وزراءکو مبارکباد،وزراءکا اعتماد کرنے پر اظہار تشکر،خدمت کا مشن آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ

صورتحال ”اک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے“ کے مصداق ہے، اللہ عوامی خدمت کا کام لینا چاہے تو کوئی نہیں روک سکتا‘حمزہ شہباز

لاہور( آواز نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبائی کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ معیشت ابتر ہے مایوسی کے ا س عالم میں عوام کو ریلیف دینا اور امید کی کرن بننا ہمارا اولین مقصد ہے-

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے پہلے اجلاس میں صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ عوامی سہولت پیکیج کی منظوری دی گئی اور سستے آٹے کی فراہمی پر 200 ارب روپے کی سبسڈی دینے، 10 کلو آٹا تھیلا 160روپے سستا کر کے 490 روپے میں فروخت کرنے کے فیصلے کی توثیق کی گئی۔

کابینہ اجلاس میں قومی یکجہتی کے فروغ اور دیگر صوبوں سے بھائی چارے کا اظہار کرتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت کو گندم دینے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں گندم ریلیز پالیسی کے فیصلے کی توثیق کی گئی۔ کابینہ نے پاسکو سے ایک ملین میٹرک ٹن خریدنے کی اجازت دی۔پنجاب کابینہ نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے نئے بورڈ کے قیام کی منظوری دی۔ خواجہ احمد حسان پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے نئے بورڈ کے وائس چیئرمین ہوں گے۔

کابینہ اجلاس میں رمضان پیکج 2022 کی ایکس پوسٹ فیکٹو منظوری دی گئی۔ کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کی ازسرنو تشکیل کی منظوری دی گئی۔

عمران خان نے حکومت کی جانب سے نیب قانون میں ترامیم کو این آر او قرار دیدیا

کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور کی ازسرنو تشکیل کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے نئے صوبائی وزراءکو مبارکباد دی۔

وزراءنے اظہار اعتماد کرنے پر وزیراعلیٰ حمزہ شہبازسے اظہار تشکرکیا اور مل کر عوام کی خدمت کا مشن آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو آگے لے کر جائیں گے۔ جان بوجھ کر رکاوٹیں ڈال کر کابینہ کی تشکیل میں بے پناہ تاخیر کی گئی۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اگر ہم سے مخلوق کی خدمت کا کام لینا چاہ رہا ہے تو کوئی نہیں روک سکتا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صورتحال ”اک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے“ کے مصداق ہے۔

اجلاس میں صوبائی وزرائ، چیف سیکرٹری اور اعلی حکام نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر ملک احمد علی خان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Hamza Shahbaz news in Urdu PMLN News in Urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button