پاکستان

پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ کیسے کریگی

خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر سے قافلے اسلام آباد جانے والے راستوں پر دھرنا دیکر داخلی اور خارجی راستے بند کیے جائیں گے، کم سے کم ایک لاکھ افراد پہنچیں گے

خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر کی تنظیموں کو تیار رہنے کی ہدایت، ہر حلقے کے ایم این اے اور ایم پی اے کے ساتھ کم از کم 1 ہزار کارکن روانہ ہوں گے

شاہراہیں بند کرنے کے حوالے سے فہرستیں بھی تیار کرلی گئیں، دھرنے کے شرکاءکو کپڑے، کھانا پینے کا سامان ساتھ لانے کی ہدایت ، پارٹی کی جانب سے عارضی دکانیں بھی بنانے کی بھی منصوبہ بندی عمران خان کا لاہور سے نکلنے کا فیصلہ، حتمی فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا،رپورٹ

تحریک انصاف اس بار بھرپور تیاری کے ساتھ لانگ مارچ کرے گی، رانا ثناء کو آنسو گیس استعمال کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہوگی ، لاکھوں کا مجمع اسلام آباد بند کرنے گا تو ان کے استعفے خود ہی آئیں گے،شوکت یوسفزئی

پشاور(آواز نیوز ) پاکستان تحریک انصاف نے حقیقی آزادی مارچ کے لیے حکمت عملی تیار کرلی جس کے تحت خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر سے آنے والے قافلے اسلام آباد جانے والے راستوں پر دھرنا دیکر داخلی اور خارجی راستے بند کیے جائیں گے۔

جس کے لیے کم سے کم ایک لاکھ افراد پہنچیں گے۔میڈیارپورٹس پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر کی تنظیموں کو تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے، زرائع نے دھرنا پلان کے حوالے سے بتایا کہ عمران خان کی کال کے فوری بعد قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوجائیں گے ہر حلقے کے ایم این اے اور ایم پی اے کے ساتھ کم از کم 1 ہزار کارکن روانہ ہوں گے۔

خیبرپختونخوا اور پنجاب سے آنے والے قافلے اسلام آباد جانے والی شاہراوں پر دھرنا دیکر بیٹھ جائیں گے اسی طرح آزاد کشمیر سے قافلے پنجاب کی حدود میں مری روڈ پر دھرنا دیں گے، پارٹی قیادت کی جانب سے اسلام آباد جانے والی شاہراہیں بند کرنے کے لیے پارٹی ذمہ داروں کی ڈیوٹیاں بھی لگادی گئی ہیں اور شاہراہیں بند کرنے کے حوالے سے فہرستیں بھی تیار کرلی گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھرنے کے شرکاءکو کپڑے، کھانا پینے کا سامان ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پارٹی کی جانب سے دھرنے کے شرکاء کے لیے عارضی دکانیں بھی بنانے کی بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے، سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ابھی حتمی فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا۔

دھرنے کے شرکاءکی فہرستیں موبائل نمبر اور شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ تیار کرلی گئی ہیں۔ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے میڈیا کو بتایا کہ تحریک انصاف اس بار بھرپور تیاری کے ساتھ لانگ مارچ کرے گی۔

رانا ثنا کو آنسو گیس استعمال کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہوگی کیونکہ ہم ان کی حدود میں داخل ہی نہیں ہوں گے تو وہ آنسوگیس کس پر استعمال کریں گے، چاروں اطراف سے ہم نے اسلام آباد کو بند کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے، رانا ثناء اللہ گھبرائے ہوئے ہیں اور گھبراہٹ میں ہمیشہ غلط فیصلے ہوتے ہیں۔

سائفر کہانی: عمران خان کی دوسری آڈیو لیک

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے احتجاج کیا، بلاول نے ٹرین مارچ کیا مریم نواز نے مہنگائی مارچ کیا ہم نے تو انھیں روکا تو یہ ہم سے کیوں گھبرائے ہوئے ہیں جب لاکھوں کا مجمع اسلام آباد بند کرنے گا تو ان کے استعفے خود ہی آئیں گے۔

How will PTI do real freedom march? | PTI March News in Urdu | PTI True Freedom March Final Phase Begun | Fawad Chaudhry Appeals To The Public | Breaking News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button