پاکستان

سائفر کہانی: عمران خان کی دوسری آڈیو لیک

سائفر کا بہت بڑا اثر پوری دنیا میں چلا گیا ہے ، میر جعفر اور میر صادق کا جو بیانیہ ہے وہ آپ لوگوں نے فیڈ کرنا ہے،چیرمین پی ٹی آئی کی شیریں مزاری او ر اسد عمر سے گفتگو

ایک اور چیز ہے ہائنڈ سائیٹ میں یہ جو ہم اب کر رہے ہیں لیٹر والا ، یہ ذرا ہفتہ دس دن پہلے شروع کر دینا چاہیے تھا،اسد عمر

چائنیز نے آفیشل سٹیٹمنٹ ایشو کی ہے، امریکا کی ہمارے اندرونی معاملات کی مذمت کرتے ہیں ،شریں مزاری کی گفتگو

اسلا م آباد (آواز نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی امریکی سائفر سے متعلق ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہو گئی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی یہ ایک روز میں دوسری آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں وہ پارٹی رہنماﺅں شیریں مزاری او ر اسد عمر گفتگو کر رہے ہیں۔مبینہ آڈیو میں عمران خان کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ سائفر کا بہت بڑا اثر پوری دنیا میں چلا گیا ہے۔

عمران خان اسد عمر اور شیریں مزاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ حکمت عملی یہ ہے کہ عوام تو ہمارے ساتھ لگ چکی ہے۔

اب عوام کے پریشر سے ہم چاہتے ہیں کہ اتوار کو اس طرح ہائٹ پر پریشر ہو جو بھی جائے اسمبلی میں ووٹ دینے کے لیے اس کے یعنی وہ برانڈڈ ہو فور لائف لیکن جو آپ نے برینڈ کرنا ہے نا میر جعفر اور میر صادق آپ کو لوگوں کو سپون فیڈ کرنا ہے۔

مائنڈز آلریڈی فرٹائل گراونڈ بنی ہوئی ہے، اس وقت کے ان کو آپ فیڈ کر دیں گے۔ ۔ آڈیو لیک میں اسد عمر کہہ رہے ہیں کہ ایک اور چیز ہے ہائنڈ سائیٹ میں یہ جو ہم اب کر رہے ہیں لیٹر والا ، یہ ذرا ہفتہ دس دن پہلے شروع کر دینا چاہیے تھا۔

اس پر سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس امریکی لیٹر کا بہت بڑا یعنی جو ہم سوچ رہے ہیں نہ اس کا ساری دنیا کے اندر ایک ایمپکٹ (اثر) چلا گیا ہے۔

رانا ثناء اللہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کریں پھر دما دم مست قلندر ہو گا

اس دوران سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ چائنیز نے آفیشل سٹیٹمنٹ ایشو کی ہے، امریکا کی ہمارے اندرونی معاملات کی مذمت کرتے ہیں ۔

Imran Khan Second Audio Leak Latest News in Urdu | PTI News | Imran Khan Take Big Action | Imran Khan Second Audio Leaked | Breaking News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button