پاکستان

رانا ثناء اللہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کریں پھر دما دم مست قلندر ہو گا

یاد رکھیں جاتی امرائ اور بلاول ہاوس بھی پاکستان میں ہی ہیں، علی امین گنڈاپور،اسد عمر ،ملیہ بخاری کا ردعمل

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کریں پھر دما دم مست قلندر ہو گا

۔ تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یاد رکھیں جاتی امرائ اور بلاول ہاوس بھی پاکستان میں ہی ہیں، رانا ثنائ اللہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کریں پھر دما دم مست قلندر ہو گا۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر اور ملیکہ بخاری کی جانب سے بھی ٹویٹر پر عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر ردعمل دیا گیا۔

اسد عمرنے کہا کہ عمران خان کو حراست میں لینے کی غلطی نا کرنا، پچھتاو گے۔ملیکہ بخاری نے کہا کہ رانا ثنااللہ کی ایما پر عمران خان کو گرفتار کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ان کا جب بھی دل چاہتا ہے عمران خان پر مقدمہ درج کرتے ہیں، ہم جمہوریت کے تسلسل کو قائم رکھنا چاہتے ہیں، اس فسطائیت اور بربریت کی مذمت کرتے ہیں۔

شاہ چارلس کا پاکستان میں سیلاب سے تباہی پراظہار افسوس

اگر عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو عوام سڑکوں پر ہوں گے، پاکستان کے سابق وزیراعظم پر بےبنیاد21 مقدمات درج کرائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی مقدمہ کسی کی ایما پر بن رہا ہے، ہم قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے، عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ہم قانونی مذاحمت کریں گے۔

Rana Sanaullah try to arrest Imran Khan | Urdu Breaking News | Rana Sanaullah Ready to Arrest Imran Khan? | Rana Sanaullah Ne Sab Bata Diya

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button