پاکستان

مسلم لیگ (ن) کو میں اپنی شرائط پر ووٹ دوں گا، بلاول بھٹو

جتنی جلدی حکومت سازی کا عمل مکمل ہوجاتا ہے اتنا ہی بہتر ہے،پاکستانی عوام نے کسی ایک جماعت کو حکومت کرنے کیلئے اکثریت ہی نہیں دی، تحریک انصاف بات نہیں کر تی ، ہمارے پاس جو بھی آئےگا ہم بات کرینگے ،سیاسی جماعتوں کو آپس میں مل بیٹھ کر بات کرنی پڑے گی، میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(آواز نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اگر مجھے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینا ہے تو میں انہیں اپنی شرائط پر ووٹ دوں گا،جتنی جلدی حکومت سازی کا عمل مکمل ہوجاتا ہے اتنا ہی بہتر ہے،پاکستانی عوام نے کسی ایک جماعت کو حکومت کرنے کیلئے اکثریت ہی نہیں دی، تحریک انصاف بات نہیں کر تی ، ہمارے پاس جو بھی آئےگا ہم بات کرینگے ،سیاسی جماعتوں کو آپس میں مل بیٹھ کر بات کرنی پڑے گی۔

ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کے دوران سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ حکومت کی تشکیل میں یہ جو سست روی ہے یہ ڈائیلاگ کمیٹی کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اس سست روی سے نقصان پاکستان اور اس کی جمہوریت کو ہو رہا ہے، ہم اپنے موقف پہ قائم ہیں، ہم اسے تبدیل نہیں کریں گے لیکن اگر کوئی اور اپنا موقف تبدیل نہیں کرے گا تو پھر ایک رکاوٹ آجائے گی اور اس کے نتیجے میں جو ہوگا وہ نا پاکستان کی جمہوریت کے فائدے میں ہوگا نا معیشت کے۔

بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ پاکستان کے انتخابات کے عمل پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔انہوںے کہاکہ جتنی جلدی حکومت سازی کا عمل مکمل ہوجاتا ہے اتنا ہی بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک پاکستان تحریک انصاف کی بات ہے یہ تو ایک بہت مزے کی بات ہے کہ تکنیکی طور پر وہ سب سے بڑی جماعت ہے مگر وہ کہہ رہے ہیں کہ ان کو کسی سے بات نہیں کرنی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ دوسری طرف (ن) لیگ ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جو ہمارے پاس آئے گا، ہم ان سے بات کریں گے۔سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا پاکستان کی عوام نے کسی ایک جماعت کو وہ اکثریت ہی نہیں دی کہ وہ اپنے طور پر حکومت کرسکے۔

انہوںنے کہاکہ میں اپنی مہم کے مطابق چلا اور اگر انتخابات جیت جاتا اور واحد سب سے بڑی جماعت میری ہوتی تو میں سب کو کہہ سکتا تھا کہ یہ واحد میرا مینڈیٹ ہے کسی اور کا نہیں مگر عوام کا شعور دیکھ لیں۔

مسلم لیگ (ن) کو خیبرپختونخوا اسمبلی کی دومزید نشستیں مل گئیں

انہوں نے کہا کہ عوام نے پیغام دیا کہ اس ملک کو ایک جماعت نہیں چلا سکتی بلکہ آپس میں فیصلہ سازی کرنی ضروری ہے، وہ کسی ایک کو اختیار دے ہی نہیں رہے، وہ کہہ رہے ہیں کہ اگر (ن) لیگ، پی ٹی آئی کو حکومت کرنا ہے تو ایک دوسرے کے ساتھ ملنا پڑے گا۔بلاول بھٹو نے بتایا کہ یہ جمہوریت کی کمی نہیں بلکہ برعکس ہے، حقیقت یہ ہے کہ پاکستانی عوام نے ایسا فیصلہ دیا ہے جس پر تمام اسٹیک ہولڈرز بالخصوص سیاسی جماعتوں کو آپس میں مل بیٹھ کر بات کرنی پڑے گی تاکہ پارلیمانی نظام، وفاق، معیشت کو بچا سکیں، اس صورتحال سے نکلنے کا واحد طریقہ باہمی مشاورت ہے۔

I will vote for Muslim League (N) on my terms, Bilawal Bhutto.International news in urdu.If I have to vote for PML-N, I will vote on my terms | Bilawal Bhutto

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button