پاکستان

مسلم لیگ (ن) کو خیبرپختونخوا اسمبلی کی دومزید نشستیں مل گئیں

جن کا ایجنڈا انتشار ہے وہ اب بھی انتشار پھیلا رہے ہیں، شہباز شریف

لاہور (آواز نیوز) خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 106سے سابق وزیر ہشام انعام اللہ خان اور پی کے82سے ملک طارق اعوان نے شہباز شریف اور دیگر لیگی قیادت سے ملاقات میں مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہباز شریف سے آزاد منتخب اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔

اس موقع پر صوبائی صدر انجینئر امیر مقام اور اویس خان لغاری بھی موجود تھے۔نامزد وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد اراکین اسمبلی کا خیر مقدم کیا۔

آزاد اراکین نے کہاکہ نواز شریف اور مسلم لیگ (ن)ہی پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں۔شہباز شریف نے کہاکہ عدم استحکام کسی کے مفاد میں نہیں معاشی خطرات کا تقاضا ہے سب مل کر پاکستان کے لئے کام کریں۔انہوںنے کہاکہ پہلے بھی ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1200 روپے کی کمی

اب بھی یہی ترجیح ہے جن کا ایجنڈا انتشار ہے وہ اب بھی انتشار پھیلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی ذات اورسیاست کا نہیں،ہمیشہ پاکستان اورعوام کا مفاد سوچتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم پاکستان کو کسی نئی مصیبت اور بحران سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Shahbaz Sharif News Today | N League News in Urdu | Shahbaz Sharif Funny Jokes Makes Imran Khan Laugh

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button