پاکستان
شہباز کی فضل الرحمان سے ملاقات
اسلام آباد (آواز نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے جمعیت علماءاسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بینکوں کے ذریعے دو دن میں 14 ہزار 2 سو 47 حج درخواستیں موصول ہوئیں
ملاقات میں ملک میں جمہوریت کے استحکام اور سماجی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر ملک کی معیشت کو بہتر بنانے میں اپنا اپناکردار ادا کریں گی۔
Important meeting shahbaz sharif with maulana fazal rehman Video