پاکستان

مودی کی باہر کتنی جائیدادیں ہیں؟ عمران کا سوال

لاہور (آواز نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مثال دیتے ہوئے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے سوال پوچھا ہے کہ مودی کی باہر کتنی جائیدادیں ہیں؟۔

وکلا کنونش سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے وزرائے اعظم کی بیرون ملک جائیدادوں کا موازنہ کیا، جس میں انہوں نے مودی کو بہتر دکھانے کی کوشش کر ڈالی۔

امریکی صدر کی گاڑی’ ’بِیسٹ“ دنیا کی مہنگی ترین کار

انہوں نے کہاکہ کوئی ایک مغربی ملک بتادیں جس کے وزیراعظم کے اربوں روپے کی جائیدادیں ملک سے باہر ہوں۔انہوں نے بھارتی وزیراعظم کا نام لے کر کہا کہ اور تو چھوڑیں یہ ساتھ والا ملک، یہ نریندر مودی، اس کی باہر کتنی پراپرٹیز ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ہفتے سے میری تحریک شروع ہوجائے گی، جب آپ کو کال دوں میرے ساتھ نکلنا ہے۔

Imran Khan Latest News in Urdu | Latest PTI News in Urdu | Imran Khan: Anti-terrorism court grants interim bail to former prime minister – BBC URDU

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button