امریکہ

امریکی صدر کی گاڑی’ ’بِیسٹ“ دنیا کی مہنگی ترین کار

یہ کار چھ طاقت ور سلنڈروں کے ساتھ زمین پر ایک قسم کا چلتا پھرتا جہاز بھی ہے،اس گاڑی کی تیاری پر کم و بیش 1.5 ملین ڈالر کے اخراجات بتائے جاتے ہیں

واشنگٹن (آواز نیوز) امریکی صدر کی مشہور زمانہ گاڑی کا نام بِیسٹ ہے اور یہ دنیا کی مہنگی اور محفوظ ترین کار ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق اس گاڑی کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ بم پروف ہے جس پر نہ میزائل حملہ اثر کرتا ہے نہ ہی اس کو دھماکے سے اڑایا جا سکتا ہے۔یہ کار چھ طاقت ور سلنڈروں کے ساتھ زمین پر ایک قسم کا چلتا پھرتا جہاز بھی ہے۔

سعودی عرب مسلم ممالک میں انسانی بھلائی اورترقیاتی کاوشوں میں پیش پیش ہے،وزیرخزانہ

اس گاڑی کی تیاری پر کم و بیش 1.5 ملین ڈالر کے اخراجات بتائے جاتے ہیں۔ جو بائیڈن امریکہ کے 46 ویں صدر ہیں اور اسی مناسبت سے گاڑی کی نمبر پلیٹ پر بھی 46 لکھا گیا ہے۔یہ گاڑی کیڈلک کمپنی کی تیار کردہ ہے جس میں سات افراد سوار ہو سکتے ہیں۔

اس گاڑی میں تاریکی میں دیکھنے کے لیے خصوصی کیمروں کے علاوہ کیمائی حملوں سے محفوظ رکھنے والے خصوصی انتظامات بھی ہیں۔اس کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس کے ٹائر فائرنگ سے نہیں پھٹ سکتے جبکہ دروازوں کی موٹائی 20 انچ ہے۔

USA News in Urdu Most Expensive car of American President | Inside Secrets of the US President’s Motorcade

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button