یو اے ای

سعودی عرب مسلم ممالک میں انسانی بھلائی اورترقیاتی کاوشوں میں پیش پیش ہے،وزیرخزانہ

ریاض(آواز نیوز )سعودی وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ مملکت نے ہمیشہ مسلم ممالک میں انسانی بھلائی اورترقیاتی کوششوں میں دلچسپی کا اظہارکیا ہے اور دو طرفہ سطح کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ذریعے اپنی معاونت کی پیش کش کی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیرخزانہ محمدالجدعان نے، جو اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ایس ڈی بی)میں مملکت کے گورنر بھی ہیں۔

الجدعان نے اس بات پرروشنی ڈالی کہ مسلم ممالک کی ترقی کے عمل میں سعودی عرب کی جانب سے خادم الحرمین الشریفین اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں بھرپورمعاونت کی جارہی ہے۔

کویت پی ٹی آئی کے رہنما شمشاد تنولی کے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیتی اجلاس

انھوں نے مزید کہا کہ دنیا کو اس وقت مختلف معاشی اور جغرافیائی،سیاسی چیلنجوں کا سامنا ہے جس کی وجہ سے آئی ایس ڈی بی گروپ کے ممالک خطے میں افراط زراور سپلائی چین میں خلل کے منفی اثرات کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں اوراس ضمن میں مشترکہ امدادواعانت کو مربوط کرنے کی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

Saudi Arabia Latest News in Urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button