یو اے ای

کویت پی ٹی آئی کے رہنما شمشاد تنولی کے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیتی اجلاس

قائمقام سفیر پاکستان اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کا اظہار افسوس

کویت( نمائندہ خصوصی)کویت میں پاکستانی کمیونٹی کی ہر دلعزیز کاروباری و سماجی شخصیات شمشاد احمد خان تنولی رہنما پی ٹی آئی کویت،کے بڑے بھائی افضل خان گذشتہ دنوں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے،۔

ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے گذشتہ شب خیطان کے ریستوران میں قرآن خوانی اور تعزیتی اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شمشاد احمد خان تنولی کو چند ماہ میں ہی گہرے صدمات کا سامنا کرنا پڑا، کچھ ماہ پہلے ان کی شریک حیات دار مفارقت دے گئی تھی۔

نماز مغرب کے بعد قرآن خوانی کا آغاز ہوا جس کے بعد تعزیتی اجلاس شروع ہوا جس کی نظامت کے فرائض کمیونٹی کی ممتاز شخصیت انجینئر عرفان عادل صدر عرفان عادل صدر پاکستان ایمپلائمنٹ فورم نے بڑی خوبصورتی سے انجام دئی

ے۔تلاوت قرآن کریم کی سعادت قاری عبدالرحمن نے حاصل کی، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کویت کے مشہور نعت خواں سرور حسین نقشبندی نے پرسوز آواز میں پیش کی:
اے رسول آمین خاتم المرسلین
تجھ سا کوئی نہیں، تجھ سا کوئی نہیں
کمیونٹی کی سرکردہ شخصیت اور ایسوسی ایشن آف پاکستانی ڈاکٹرز ان کویت کے رہنما ڈاکٹر رحمت اللہ نے مختصر مگر جامع خطاب میں شمشاد خان تنولی سے اظہار تعزیت کیا اور فلسفہ حیات و زیست کے بارے میں مدلل گفتگو کی۔

پاکستان بزنس سنٹر کویت کے ڈائریکٹر جنرل حافظ محمد شبیر کو صدمہ

کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز دینی و سماجی شخصیت محمد مشتاق رہنما اسلامک ایجوکیشن کمیٹی نے بھی اپنے خطاب میں شمشاد احمد خان تنولی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ ہر نفس نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے ، باقی رہنے والی ذات صرف اللہ تعالٰی کی ہے۔ کمیونٹی کی ممتاز دینی و سماجی شخصیت قاری طلعت شریف نے بھی شمشاد احمد خان تنولی سے اظہار تعزیت کیا اور فلسفہ موت و حیات کے بارے میں تفصیل سے خطاب کیا۔

سفارتخانہ پاکستان کے چارج ڈی آفئیرز عزت مآب فیصل مجید نے خطاب کرتے ہوئے شمشاد احمد خان تنولی سے اظہار تعزیت کیا ،مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر نفس نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے ، باقی رہنے والی ذات صرف اللہ تعالٰی کی ہے۔

انسان کو اللہ تعالٰی نے عاجزی و انکساری کا سبق دیا ہے۔قبائل اور برادریوں کا قیام صرف پہچان کیلئے ہے ، اللہ تعالٰی کے نزدیک بہتری کا معیار تقوی اور پرہیزگاری ہے۔

آخر میں شمشاد احمد خان تنولی کو اظہار خیال کی دعوت دی گئی،انہوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا،خاص طور ڈاکٹرز صاحبان کا جو ڈیوٹی سے ٹائم نکال کر تشریف لائے۔

انہوں نے قائمقام سفیر پاکستان عزت مآب فیصل مجید کا بھی شکریہ ادا کیا جو اپنی گو نا گوں مصروفیات سے وقت نکال کر تشریف لائے،اس طرح انہیں یہ بہت بڑا صدمہ برداشت کا حوصلہ نصیب ہوا۔

چند ماہ قبل ان کی شریک حیات کے انتقال پر بھی کمیونٹی نے ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا تھا وہ اسے کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے۔

انہوں نے تعزیتی اجلاس میں شرکت کرنے والی خواتین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہنوں اور بیٹیوں کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر تشریف لائیں، عرفان عادل نے شمشاد شمشاد احمد خان تنولی کے بھائی افضل خان اور میڈیا کی ممتاز شخصیت خالد جاوید نور کے والد جو چند روز قبل پاکستان میں انتقال کر گئے تھے کی مغفرت کیلئے دعا کرائی۔

PTi kuwait news in urdu Big Good News From Kuwait

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button