پاکستان

ضمنی انتخابات میں عوام لوٹوں کو شکست دے کر بدلا لیں گے:عمران خان

ہمارے لوگوں کو پولیس کے ذریعے ڈرایا دھمکایا جارہا،ہم نہ امریکہ نہ ان چوروں اور نہ ان لوٹوں کے سامنے جھکیں گے،ورکرز کنونشنز سے خطاب

لاہور(آواز نیوز) سابق وزیر اعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں عوام لوٹوں کو شکست دے کر بدلا لیں گے۔، ہمارے لوگوں کو پولیس کے ذریعے ڈرایا دھمکایا جارہاہے۔

لیکن میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں لاہور کے مختلف علاقوں میں میں ورکرز کنونشنز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر، فرخ حبیب، عندلیب عباس، جمشید اقبال چیمہ، محمود الرشید، مسرت جمشید چیمہ اور امیدواروں نے بھی خطاب کیا۔ عمران خان نے کہا کہ جو لوگ اپنا ضمیر بیچتے ہیں وہ اپنے حلقے کے لوگوں کی توہین کرتے ہیں، نوجوانوں آپ نے گھر گھر جاکر آواز دینی ہے کہ لوٹوں کو ہرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے،میں آپ کے ساتھ میں کھڑا ہوں، ہم ہر چیز کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا میں نواز اعوان سے کہنا چاتا ہوں کہ آپ نے دلیر ہو کر مقابلہ کرنا ہے۔

ہم نے ان لوگوں کو اس لئے شکست دی ہے یہ بیرونی سازش کے تحت اس ملک کے آئین کو توڑ کر ہمارے قوانین کو توڑ کر مسلط ہوئے ہیں۔

گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو معینہ مدت میں پورا کیا جائے

ہم نے ان کو اس لئے شکست دینی ہے کہ یہ ناجائز اور امپورٹڈ حکومت ہے اور یہ ہمیں نا منظور ہے۔ ہمارے پیارے نبی نے ہمیں لا الہ اللہ کا مطلب سمجھایا، یعنی مسلمان اللہ کے سواکسی کے سامنے نہیں جھکتا۔

ہم نہ امریکہ نہ ان چوروں اور نہ ان لوٹوں کے سامنے جھکیں گے۔یہ پولنگ والے دن جتنی بھی دھاندلی کرلیں ہم نےبلے کو کامیاب کرانا ہے۔

Imran Khan news in Urdu | We will take revenge in Elections | Khabar Dopahar | Kya Pakistan Ke Prime Minister Rahenge Imran Khan?

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button