پاکستان

لاہور قلندرز نے شاہین کے بعد حارث اور فخر کو بھی گاڑیاں تحفے میں دیدیں

لاہور قلندرز نے کرکٹرز کو گاڑیاں دینے کی تقریب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے اوول گراﺅنڈ میں سجائی

جوش و و جذبے سے کھیلنے والے کھلاڑیوں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے،سلسلہ جاری رکھا جائے گا‘سی ای او عاطف رانا

لاہور(آواز نیوز) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے بعد فاسٹ بولر حارث رﺅف اور فخر زمان کو بھی گاڑیاں تحفے میں دے دیں۔

لاہور قلندرز نے کرکٹرز کو گاڑیاں دینے کی تقریب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے اوول گراﺅنڈ میں سجائی۔لاہور قلندرز کی انتظامیہ اور کرکٹرز شاہین آفریدی، حارث رﺅف اور فخر زمان کے تقریب کے لیے اوول گراﺅنڈ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ لاہور قلندرز کے کھلاڑی جوش و جذبے سے کھیلتے ہیں، ان کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا خیال رکھنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

فخر زمان نے کہا کہ لاہور قلندرز کی انتظامیہ اپنے کرکٹرز کا تو خیال رکھتی ہی ہے لیکن جس طرح یہ اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں یہ بھی زبردست ہے۔قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ یہ لاہور قلندرز کی فیملی کا اظہار ہے جو یہ اپنے کرکٹرز کے ساتھ کررہے ہیں۔

اس کے علاوہ فاسٹ بولر حارث رﺅف نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں انہوں نے ہر کھلاڑی کو انفرادی کارکردگی پر انعامات دیئے،یہ چیز کھلاڑیوں کے لیے اچھی ثابت ہوتی ہے۔

جی سی یو نیورستی کے وا ئس چانسلر اصغر زیدی نے لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا طلبہ کے سامنے تقریب سجانے پر شکریہ ادا کیا۔

جی سی یو کے آڈیٹوریم میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تعاون سے لاہور قلندرز نے میٹ اینڈ گریٹ کا بھی اہتما م کیا گیا جس میں طلبہ نے کرکٹرز سے سوالات کیے ،دوران سیشن آڈیٹوریم کرکٹرز کے نعروں سے گونجتا رہا۔

کھلاڑیوں کی انجریز پر چیئرمین پی سی بی نے میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اس سے قبل لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی اور حارث رﺅف کے ہمراہ کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی میں میٹ اینڈ گریٹ کا سیشن رکھا تھا۔

Babar Azam Reaction on Shaheen Afridi | Babar Azam Reaction after losing | Babar Azam|Shaheen Afridi | Lahore Qalandars gifted cars to Haris | Sport News in Urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button