کھیل و کھلاڑی

کھلاڑیوں کی انجریز پر چیئرمین پی سی بی نے میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ہم نے بھی مثبت کرکٹ کھیلنا شروع کردی ،میڈیا منفی سوچ والی ہیڈلائنز بند کرے

کراچی(آواز نیوز)چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کھلاڑیوں کی انجریز پر میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا ہے کہ انگلینڈکے آنے سے ہم نے بھی مثبت کرکٹ کھیلنا شروع کردی ہے، ہم اپنی صلاحیت کے مطابق کھیل رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم آخری لمحے تک مقابلہ کرنا جانتی ہے۔ میڈیا منفی سوچ والی ہیڈلائنز بند کرے۔رمیز راجا نے کہا کہ پوری دنیا کے کرکٹرز انجری کا شکار ہوتے ہیں۔

ہم کھلاڑیوں کو ٹی20 سے ٹیسٹ کرکٹ میں لے کر جارہے ہیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹ سے کھلاڑی ٹی20 میں آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولرز کو پانچ روزہ کرکٹ کی فٹنس برقرار رکھنے کا کہا ہے۔

شاہ رخ اور دیپیکا کے گانے ’بےشرم رنگ‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم

قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول شاندار ہے البتہ کھلاڑیوں کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔چیئرمین پی سی بی نے شکوہ کیا کہ ملتان ٹیسٹ میں سعود شکیل کا متنازع آٹ نہ دیا جاتا تو ہم جیت جاتے، اظہر علی کو ریٹائرمنٹ لینے کےلئے کوئی دبا ونہیں ڈالا گیا۔

PCB News in Urdu | Sport News in Urdu | Rameez Raja News | New Chairman of PCB | Ramiz Raja vs Najam Sethi | Breaking News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button