پاکستان

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج عوامی شعور کی عکاسی کرتے ہیں۔سابق وزیر اعلی بلوچستان

سبی (خصوصی نامہ نگار) بلوچستان کے سابق وزیر اعلی نواب غوث بخش باروزئی نے اپنے بیان میں خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ نتائج عوامی شعور کی عکاسی کرتے ہیں۔اور متکبر ارباب اختیار کے لئے لمحہء فکریہ ہیں ۔

حکمرانوں کی نااہلی اور عوام دشمن پالیسیوں سے عوام بیزار تھے بلدیاتی نتائج اسی بیزاری کا سبب ہیں ۔

انہوں نے کہا پشتون ایک موقع دیتے ہیں بار بار کسی کو اپنا گلہ کاٹنے کی اجازت نہیں دیتے ۔ حکمرانوں نے خیبرپختونخوا میں عوام کا جینا محال کر رکھا تھا جس سے انہوں نے نجات حاصل کی۔

لکی مروت :چار تحصیلوں پر سیف اللہ برادران اور مروت اتحاد گروپ نے کامیابی حاصل کر لی

نواب غوث بخش باروزئی نے کہا کہ کوئی بھی حکمران جب تک ملک کے ہر فرد کے لئے مساوات قائم نہیں کرتے عوام اسی طرح ان سے اپنے حق کے لیے لڑ کر بدلہ لیں گے ۔

افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو رب العزت نے ملکی خدمت کا اعلی’ موقع دیا مگر افسوس کا مقام ہے کہ پاکستان میں پھیلی بد انتظامی پر قابو پا کر عوام کی مشکلات ختم کرنے کی بجائے ملک کو ایک عجیب صورتحال میں پھنسا دیا گیا ہے۔

Latest News Nawab Ghous Bakhsh Barozai

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button