پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(این این آئی)وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اتوار کو اسلام آباد سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں35 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اور نئی قیمت 249 روپے 80 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 35 روپے اضافے کے بعد اسکی قیمت 262 روپے 80 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی کی اتحادی حکومت نے معیشت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیا،سراج الحق

مٹی کے تیل کی قیمت 18 روپے فی لٹر اضافے کے بعد 189 روپے 83 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 18 روپے اضافہ کیا گیا اور نئی قیمت 187 روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق دن 11 بجے سے ہو گیا۔

Latest Petrol Prices in Pakistan | Latest News in Urdu | Govt issues notification regarding prices of petroleum products

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button