یوکرین کے شہر سیویروڈونیٹسک میں صورت حال مزید خراب،لڑائی جاری
اہم صنعتی شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے یوکرینی اور روسی فوجی گلی ،گلی لڑ رہے ہیں،رپورٹ
کیف (آواز نیوز)یوکرین کے شہر سیویروڈونیٹسک میں روسی اور یوکرینی افواج کے درمیان شدید لڑائی بدستور جاری ہے۔ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کے فوجی اپنی پوزیشن نہیں چھوڑ رہے ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرین کے شہر سیویروڈونیٹسک میں روسی اور یوکرینی افواج کے درمیان شدید لڑائی بدستور جاری ہے۔ اس اہم صنعتی شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے یوکرینی اور روسی فوجی گلی گلی لڑ رہے ہیں۔
افغانستان سے انخلا میں پاکستان کو اہم پارٹنر کے طور پر دیکھتے ہیں، جرمنی
ڈونباس خطے میں یہ شہر روسی حملوں کا اہم ہدف بن گیا ۔ اس شہر کو یوکرینی مسیحی آرتھوڈوکس کا مرکز بھی سمجھا جاتا ہے۔ قبل ازیںیوکرائنی حکومت نے بتایا کہ اس نے شہر کے نصف حصے پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
ادھر یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ان کے فوجی اپنی پوزیشن نہیں چھوڑ رہے ہیں۔
Latest Ukrainian News in Urdu | breaking news in urdu