بین الاقوامی

افغانستان سے انخلا میں پاکستان کو اہم پارٹنر کے طور پر دیکھتے ہیں، جرمنی

افغانستان کے معاملے پرپاکستان کے ساتھ قریبی روابط رکھے ہوئے ہیں،وزارت خارجہ کا بیان

برلن (آواز نیوز) جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک افغانستان میں طالبان حکام پر انسانی حقوق اور خاص طور پر خواتین کے حقوق کو یقینی بنانے کے لیے دباﺅ بڑھانا چاہتی ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ بیئربوک پاکستان کے دورے پر اسلام آباد حکومت سے بات چیت کے دوران اس بات پر زور دیں گی ۔ جرمن وزارت خارجہ کے مطابق جرمن حکومت افغانستان سے عام شہریوں کے انخلا کے معاملے میں پاکستان کو ایک اہم پارٹنر کے طور پر دیکھتی ہے۔

بھارت کے سرکاری دفتر میں اسامہ بن لادن کی تصویر آویزاں، دنیا کا بہترین انجینئر بھی قرار

افغانستان کے معاملے پرپاکستان کے ساتھ قریبی روابط رکھے ہوئے ہیں، پاکستان کی مدد کے ذریعے اب تک اکیس ہزار افراد کو افغانستان سے بحفاظت جرمنی منتقل کیا جا چکا ہے۔

Germany sees Pakistan as key partner of Afghanistan News in Urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button