بین الاقوامی

بھارت کے سرکاری دفتر میں اسامہ بن لادن کی تصویر آویزاں، دنیا کا بہترین انجینئر بھی قرار

The officer was fired after the photo went viral on social media. The photo was removed

نئی دہلی(آن لائن) بھارت میں حکیومت کی زیر سرپرستی چلنے والی کمپنی کے دفتر میں ایک افسر نے کالعدم تنظیم القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی تصویر لگا کر انہیں دنیا کا بہترین انجینئر قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اتر پردیش میں سرکار کی زیر پرستی چلنے والی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی کے ایک افسر نے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کو دنیا کا بہترین جونیئر انجینئر قرار دیتے ہوئے ان کی تصویر اپنے دفتر میں آویزاں کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسامہ بن لادن کی تصویر پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی ڈی وی وی این ایل کے سب ڈویڑنل آفیسر (ایس ڈی او) رویندرا پراکاش گوتم کی جانب سے اپنے دفتر میں آویزاں کی گئی۔

پاکستان نے جنگ سے متاثرہ یوکرین کیلئے مزید امدادی سامان بھیج دیا

سوشل میڈیا پر اسامہ بن لادن کی تصویر اور ایس ڈی او کا بیان وائرل ہونے کے بعد متعلقہ افسر کو عہدے سے برطرف کر کے القاعدہ کے سابق سربراہ کی تصویر کو ہٹا دیا گیا۔

ایس ڈی او رویندرا پراکاش گوتم نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی شخص پسندیدہ ہو سکتا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اسامہ بن لادن دنیا کے بہترین جونیئر انجینئر ہیں، ان کی تصویر ہٹا دی گئی ہے لیکن میرے پاس اس کی بہت سی کاپیاں موجود ہیں۔

Osama bin Laden news in urdu Photo went viral social media

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button