بین الاقوامی

کینیڈا، 120 برس قدیم چرچ مسجد میں تبدیل

اوٹاوا(آواز نیوز)کینیڈا کے دارالحکومت اٹاوہ میں 120 برس پرانا چرچ خرید کر مسجد میں تبدیل کر دیا گیا۔ مسلم کمیونٹی نے سنی سائیڈ ایونیو اور بیئرن اسٹریٹ کے سنگم پر واقع اس تاریخی سینٹ مارگریٹ میری چرچ کی عمارت کو مسجد فاروق اعظم بنا دی اور پہلی اذان دے کر باجماعت نماز ادا کی۔

نئی مسجد کے بانی اور اسلامک سپریم کونسل آف کینیڈا کے چیئرمین بدیع الدین سہروردی نے امامت کروائی۔مسجد کی انتظامیہ کمیٹی کے صدر افتخار مرزا نے نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی مسجد کے گردو نواح بسنے والی عیسائی برادری نے ہمیں خوش آمدید کہا ہے۔

ڈاکٹر عافیہ سے ملنے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی، سینیٹر مشتاق احمد خان اور کلائیو اسمتھ امریکہ روانہ ہو گئے: عافیہ موومنٹ

انہوں نے بتایا کہ چرچ کے مذہبی نشانات، فرنیچر اور مجسمے دوسرے چرچ کو عطیہ کئے جائیں گے۔اٹاوہ کے پولیس چیف ایرک سٹبز خصوصی طور پر مسجد میں آئے اور مسلم کمیونٹی کو مبارک باد پیش کی۔

Latest News St Margaret Mary Church in Canada News in Urdu | 150 year Old historical Mosque |150 سال پرانی تاریخی مسجد | Attock | Islamic History |Vlogs By Fadi

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button