بِز اسٹون نے ایلون مسک کے ٹوئٹر چلانے کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا دیے
لندن(آواز نیوز، آن لائن) سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر کے شریک بانی بِز اسٹون نے ایلون مسک کے ٹوئٹر چلانے کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا دیے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بِز اسٹون نے کہا ہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر میں میری کی گئی تمام تبدیلیوں کو ریورس کردیا۔
بِز اسٹون نے دعویٰ کیا ہے کہ ایلون مسک نے کام کرنے کی جگہوں پر میری کی گئی تبدیلیوں کوختم کردیا ہے۔برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم چلانا ایک مشکل کام ہے۔
اس میں آدھے لوگ آپ سے خوش اور آدھے آ پ سے ناراض ہوں گے۔ایلون مسک کے ٹوئٹر کے سی ای او ہونے کی صلاحیت پر بات کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی ایساصحیح نہیں لگتا لیکن میں غلط ہو سکتا ہوں۔
انسٹا گرام نے عمر کی شناخت کیلئے مصنوعی ذہانت کا آپشن پیش کردیا
انہوں نے کہا کہ ایلون مسک کے ماتحت ملازمین کے جذبے اور مواد کی پالیسیوں میں ہونے والی بہتری الٹ گئی ہے۔