پاکستان

عمران خان کیخلاف بات کرنے پر پی ٹی آئی کارکن صوبائی وزیر سے لڑ پڑے

وزیراعلی نے معاملے کی انکوائری کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی،6دن میں رپورٹ پیش کرے گی

پشاور(آواز نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے وزیر ریلیف و آبادکاری خیبرپختونخوا اقبال وزیر اور انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن(آئی ایس ایف) کے درمیان گزشتہ روز ہونےوالی ہاتھا پائی کے معاملے پر انکوائری کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی۔

گزشتہ روز انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے کارکنوں اور صوبائی وزیر اقبال وزیر کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعدآئی ایس ایف نے احتجاج کی کال دی تھی تاہم احتجاج سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور آئی ایس ایف کے کارکنوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

وزیراعلیٰ نے معاملے کی انکوائری کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی جس میں علی امین گنڈاپور، مراد سعید، مینہ خان، کامران بنگش اور بیرسٹر محمد علی سیف شامل ہیں۔

کمیٹی 6دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ آئی ایس ایف خیبرپختونخوا کے صدر علامہ اقبال نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ گزشتہ روز اجلاس میں صوبائی وزیر ریلیف و آباد کاری اقبال وزیر نے عمران خان کےخلاف باتیں کیں جس پر آئی ایس ایف کے کارکن مشتعل ہوئے اور بات ہاتھاپائی تک جا پہنچی۔

مران خان مذاکرات کے لئے اپنا رویہ تبدیل کریں: رانا ثنا ءاللہ

انہوں نے کہا کہ آئی ایس ایف نے متعلقہ وزیر کو کابینہ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

Mahmood Khan News in Urdu | PTI Workers Fight News in Urdu | Imran Khan’s Big Decision: PTI to dissolve provincial assemblies this month

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button