پاکستان

پہلے صحت کارڈ پروگرام کے تحت دل کا کامیاب آپریشن:مریم اور نگزیب

وہ پہلے صحافی ہیں جنہیں ہیلتھ کارڈ کے تحت نجی ہسپتال میں جدید ترین علاج کی بہترین سہولت ملی ہے،تمام ادائیگی ہیلتھ کارڈ سے ہوئی ہے، مریم اور نگزیب

وہ پہلے صحافی ہیں جنہیں ہیلتھ کارڈ کے تحت نجی ہسپتال میں جدید ترین علاج کی بہترین سہولت ملی ہے،تمام ادائیگی ہیلتھ کارڈ سے ہوئی ہے، مریم اور نگزیب
اسلام آباد (آواز نیوز)مسلم لیگ (ن)کی ترجمان اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الحمداللہ وزیراعظم شہباز شریف کے صحافیوں کے لئے پاکستان کی تاریخ کے پہلے صحت کارڈ پروگرام کے تحت سرگودھا سے سینئر صحافی اسجد منیرکا دل کا کامیاب آپریشن ہوگیا ہے۔

ِِِِِِِِِِِِِِِسندھ کی سیاست میں مسلم لیگ ن کی انٹری، مریم نواز کا دورہ رواں ماہ متوقع

انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ وہ پہلے صحافی ہیں جنہیں ہیلتھ کارڈ کے تحت نجی ہسپتال میں جدید ترین علاج کی بہترین سہولت ملی ہے جس کی تمام ادائیگی ہیلتھ کارڈ سے ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ میرے لئے بہت خوشی کا دن ہے،فنکاروں اور صحافیوں کی صحت کے تحفظ کا مقصد تعبیر میں ڈھل گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسجد منیر اور ان کے اہل خانہ کو مبارک پیش کرتی ہوں،دعا ہے کہ وہ جلد مکمل صحت یاب ہو کر بطور صحافی اپنی پیشہ ورانہ خدمات دوبارہ ادا کریں

Marriyum Aurangzeb News in Urdu PMLN News in Urdu.صحت کارڈ پر گائنی کا آپریشن بند

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button