پاکستان

سندھ کی سیاست میں مسلم لیگ ن کی انٹری، مریم نواز کا دورہ رواں ماہ متوقع

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا رواں ماہ دورہ سندھ بھی متوقع ہے

کراچی(آواز نیوز) سندھ کی سیاست میں مسلم لیگ ن کی انٹری، سندھ کی متعدداہم شخصیات مسلم لیگ ن میں شمولیت کے لیئے تیارہیں۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا رواں ماہ دورہ سندھ بھی متوقع ہے اور کراچی و حیدرآباد کے دورے کا شیڈول تیار کیاجارہاہے۔

پہلے صحت کارڈ پروگرام کے تحت دل کا کامیاب آپریشن:مریم اور نگزیب

ذرائع ن لیگ کے مطابق مریم نواز کیدورے کے دوران ن لیگ سندھ کے نئے عہدے داروں کا اعلان متوقع ہے جبکہ مسلم لیگ ن سندھ نے مریم نوازکے مجوزہ دورے سے قبل اجتماع کارکنان شروع کردئیے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ ن لیگی قیادت ہم خیال سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی سندھ کے حوالے سے رابطے کررہی ہے، مریم نواز کی لندن روانگی سے قبل کراچی آمد کا امکان ہے۔

In Sindh politics, Maryam Nawaz’s visit | muslim leage news | muslim leage newsنواز شریف کے پاکستان آنے کی تصدیق ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button