پاکستان

اپنی کرپشن کا جواب دینا شروع کریں:مریم اورنگزیب

اپنی کرپشن کا جواب دینا شروع کریں، عقل ٹھکانے تو کیا، چاروں طبق تک روشن ہو جائیں گے، مریم اور نگزیب عمران خان کسی بھی صورت اسمبلیاں نہیں توڑیں گے،فوج کو چھوڑیں! اپنے گھر اور گھر والی کی چوریوں اور کرپشن کا بتائیں ، بیان

اسلام آباد (آواز نیوز)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک نہیں عمران خان ہر طرح سے ڈیفالٹ کر چکے ہیں۔

اپنی کرپشن کا جواب دینا شروع کریں، عقل ٹھکانے تو کیا، چاروں طبق تک روشن ہو جائیں گے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان کسی بھی صورت اسمبلیاں نہیں توڑیں گے،فوج کو چھوڑیں! اپنے گھر اور گھر والی کی چوریوں اور کرپشن کا بتائیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ فارن فنڈنگ ، توشہ خانہ ، ہیرے کی انگوٹھیوں، زیورات، زمینوں کی چوریوں کا 20 دسمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب دیں، آپ کی عقل ٹھکانے آ جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ اب فارن ایجنٹ ، توشہ خانہ چور، نالائق نااہل مافیا کبھی اقتدارمیں نہیں آئےگا۔

ان شاءاللہ۔ انہوںنے کہاکہ آپ اقتدار میں آئے تھے چور چور کا شور مچا کے ملک کو لوٹ کر چلے گئے،آپ اقتدار میں آئے تھے، اپنا لگایا ہوا ایک بھی جھوٹا الزام ثابت نہیں کر سکے۔

عمران خان ہی نازک معاشی حالات سے باہر نکالیں گے

وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان چیف الیکشن کمشنر سے چیخ چیخ کے این آر او مانگ رہے ہیں ،عمران خان چار سال اقتدار میں بھیانک لوٹ مار کر کے گئے ہیں۔

Maryam Aurangzeb News in Urdu | PMLN News in Urdu | Maryam Aurangzeb gets angry on Imran Khan | Fiery Press Conference | Dunya News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button