چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے صوبائی وزیر سید حیدر گیلانی کی ملاقات
لاہور (آواز نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے صوبائی وزیر سید علی حیدر گیلانی نے آج ملاقات کی-ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ سیاسی صورتحال اور ملک میں بڑھتی مہنگائی پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
سید علی حیدر گیلانی نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کوپنجاب حکومت کی طرف سے عام آدمی کے لئے سہولت پیکیج اور کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔
پاکستانی محقق ڈاکٹر سائرہ حنیف سرویا نے انٹرنیشنل پیپر آف دی ایئر ایوارڈ 2021ء جیت لیا
بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کابینہ کی طرف سے عوامی سہولت پیکیج اور دوسرے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں-
انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے -چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے غیر ملکی دورہ کے بعد سیدعلی حیدر گیلانی کی پہلی ملاقات ہے۔