امریکی سازش کے ذریعے میر جعفر میر صادق لائے گئے ، عمران خان
ہم نے آئی ایم ایف کے دباو کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں، نیوٹرلز کو بتایا تھا ہماری حکومت کو ہٹایا گیا تو ملک سنبھالا نہیں جائے گا،صرف شفاف الیکشن قبول کریں گے ۔ویڈیو لنک خطاب
اسلام آباد(آواز نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ امریکی سازش کے ذریعے میر جعفر میر صادق لائے گئے۔
بارودی سرنگوں والا پاکستان تو ہمیں ملا تھا، ہم نے آئی ایم ایف کے دباو کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں، انہوں نے ریکارڈ مہنگائی کردی، امپورٹڈ حکومت ابھی نرخ مزید بڑھائے گی۔ہم صرف شفاف انتخابات تسلیم کریں گے۔
وہ صرف این آر او 2 لینے آئے ہیں۔مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی جلسوں سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جدوجہد اور جہاد ہماری بہتری کیلئے ہوتا ہے، ظلم کے خلاف جدوجہد کرتے ہیں تو اپنی بہتری کرتے ہیں۔
آگے مزید مہنگائی آنے والی ہے، موجودہ حکومت میں پٹرول، ڈیزل، بجلی اور آٹےکی قیمتیں بڑھ گئیں، ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے کسان متاثر ہوگا، کسان متاثر ہوگا تو فوڈ سکیورٹی کا مسئلہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل آنے پر پتہ چلے گا کہ کیا بم پھٹا ہے۔
ہم نےآئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئےعوام پر بوجھ کم ڈالا، سبسڈی دی۔ہمارے دور میں پٹرول 12 روپے لٹر بڑھا تو مہنگائی مارچ کیا گیا۔
آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے ہیلتھ کارڈ دیا۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہم نے پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کے بجائے 10 روپے کم کیے، بجلی فی یونٹ 5 روپے سستی کی، عالمی مہنگائی تو پچھلی گرمیوں سے ہے، بارودی سرنگوں والا پاکستان تو ہمیں ملا تھا۔
ہم نے کورونا کے دوران اپنے عوام اور ملکی معیشت کو بچایا، اصل بارودی سرنگ تو بیرونی خسارہ ہوتا ہے، بیرونی خسارہ ڈالرز میں ہوتا ہے، یہ 20 ارب ڈالرز بیرونی خسارہ چھوڑ کرگئے تھے، فیٹف کے معاملے پر ہمارے دور میں بہت کام کیا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ نیوٹرلز کو بتایا تھا ہماری حکومت کو ہٹایا گیا تو ملک سنبھالا نہیں جائے گا۔ سازش تھی یا مداخلت اس کی تحقیقات ہونی چاہیے،قبل ازیں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے پیچھے مہنگائی کا جھوٹا بیانیہ بنایا گیا، سازش تھی یا مداخلت اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔
سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دی ہے ، تیل، بجلی، گیس مہنگا ہونے سے نچلے طبقے پر اثر پڑ رہا ہے، آپ لوگوں کے پاس عام طبقے تک آواز پہنچانے کا راستہ ہے۔
عوام اس وقت مہنگائی کے باعث غصے سے بھرے بیٹھے ہیں، تھوڑا سا روپیہ یا پٹرول کی قیمت بڑھتی تھی تو یہ مہنگائی مارچ لے کر پہنچ جاتے تھے، اب خود عوام پرہنگائی کےبم پھینک رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صرف راستہ ایک ہی ہے صاف و شفاف الیکشن کا اور اس مقصد کے لیے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہے کیونکہ اگر یہ حکمراں ملک پر مسلط رہے تو اداروں کودفن کردیں گے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ عدم اعتماد کے پیچھے مہنگائی کا جھوٹا بیانیہ بنایا گیا، اگر آپ حکومت نہیں سنبھال سکتے تھے تو کیوں سازش کی؟ موجودہ حکومت رجیم چینج سازش کا حصہ بنی، ابھی تک کوئی تحقیقات میرے سامنے نہیں آئی، میں اس ملک کا وزیراعظم تھا، میرے سامنے تحقیقات نہیں آئیں جو جو اس سازش میں ملوث تھے وہ چاہتے ہیں سائفر کو دبا دیا جائے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کی اپنی حکومت میں قومی سلامتی کمیٹی نے ہمارا موقف تسلیم کیا، بد قسمتی سے پاکستان کے نامور ڈاکووں کو ملک پر مسلط کر دیا گیا، نیب میں ترامیم سے ایک ایک ڈاکو کو این آر او ملے گا۔
ان کے کیسز کی تحقیقات کرنے والے لوگ مر رہے ہیں، کوئی ہارٹ اٹیک سے مر رہا ہے تو کوئی خودکشی کر رہا ہے، پاکستان کو اصل مسئلہ ڈالرز کی کمی کا ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے صوبائی وزیر سید حیدر گیلانی کی ملاقات
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں 30 فیصد مہنگائی ہوچکی ہے، بلاول نے مارچ مہنگائی کے نام پر کیا اور وہاں سے نکلا اور کہا کانپیں ٹانگتی ہیں، 25 مئی کو جس طرح پولیس نے تشدد کیا اس کی مثال نہیں ملتی، جیسی شیلنگ یہاں کی گئی وہ سارا منظر نامہ مقبوضہ کشمیر جیسا تھا۔
رائیٹ ٹو پروٹیسٹ اور رائیٹ ٹو موومنٹ کو کوئی نہیں روک سکتا، سی سی پی او لاہور اور آئی جی اسلام آباد کو خاص ہدایت تھی کہ ظلم کرنا ہے۔
تیاری کر لیں اب 10 جولائی سے پہلے کال دے سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ’میچ فکس‘ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اگر اس طرح کے عام انتخابات کرائے تو مزید انتشار بڑھے گا، سیاست میں غیر یقینی فضا بڑھتی جائے گی۔
دریں اثناء تحریک انصاف کی کال پر ملک کے مختلف شہروں میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔اسلام آباد میں زیادہ بڑا مظاہرہ نہیں ہو سکا۔
Mir Jafar Mir Sadiq was brought through American conspiracy