پاکستان
عمران خان سے ملاقات میں پنجاب اسمبلی توڑنے کی حکمت عملی مکمل کرلی، مونس
پی ڈی ایم جتنی مرضی کوشش کرلے جلد الیکشن کو نہیں روک سکتی، اگلے الیکشن میں جیت عمران خان کی ہے، ٹوئٹ

لاہور (آواز نیوز) ق لیگ کے رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی توڑنے کی حکمت عملی مکمل کرلی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان سے ملاقات کے بعد مونس الہیٰ نے کہا کہ گزشتہ روز عمران خان سے ملاقات میں پنجاب اسمبلی توڑنے کی حکمت عملی مکمل کرلی ہے۔
امانت واپس کردی ہے، عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے: پرویز الہٰی
پی ڈی ایم جتنی مرضی کوشش کرلے، جلد الیکشن کو نہیں روک سکتی۔مونس الہٰی نے کہا کہ اگلے الیکشن میں جیت عمران خان کی ہے۔