پاکستان
امانت واپس کردی ہے، عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے: پرویز الہٰی
لاہور(آواز نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے۔اپنے ٹوئٹر بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں واپس کردی ہے۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان نے مخالفین کی سیاست کو زیرو کردیا ہے، افواہیں پھیلانے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے۔
نیشنل ایمپلائز یونین کے انتخابات مکمل
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان کی آواز پر لبیک کہیں گے، ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔