پاکستان

پی ڈی ایم حکومت غریبوں کو مارنے پر تلی ہوئی ہے،مسرت جمشید

پی ڈی ایم حکومت غربت ختم کرنے کے بجائے غریبوں کو مارنے پر تلی ہوئی ہے،مسرت جمشید

لاہور (آواز نیوز) ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے 8 ماہ کے دورانیے میں دو کروڑ لوگ خط غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے۔

یہ لوگ غربت ختم کرنے کے بجائے غریبوں کو مارنے پر تلے ہوئے ہیں اور عوامی مفادات کو سائیڈ پر رکھ کر اپنے کیسز ختم کرنا ان کی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا تحریک انصاف حکومت کے آخری مہینے انڈسٹریل گروتھ 26فیصد تھی اور آج انڈسٹریل گروتھ %10.6 ہے۔

اس کے باوجود امپورٹڈ حکومت نے امپورٹ پر پابندی بھی عائد کر کے انڈسٹری کا گلہ گھونٹ دیا ہے جس کے بعد انویسٹمنٹ میں نمایاں کمی، کاروباروں میں مندی اور بےروزگاری میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دسمبر کے آغاز میں پٹرولیم پروڈکٹس کی سیل میں %20، سیمنٹ کی سیل میں %16.8 کمی ہوچکی جبکہ نومبر میں تجارتی خسارہ %24 ہے۔ گزشتہ ہفتے کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتوں میں %30 اضافہ ہوا۔

یہ حالات معیشت کی تباہی، غریب کی موت کی داستان سنا رہے ہیں لیکن حکومت کو پرواہ نہیں۔مسرت جمشید چیمہ نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر الیکشن کراو،ملک بچاو تحریک کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

لاہورسے7 دسمبر کوحماد اظہر کے حلقہ این اے 126 سے تحریک کا آغاز ہوگا۔ 8 دسمبر کو این اے 135 کرامت کھوکھر جبکہ 9 دسمبر کو این اے 130 شفقت محمود کے حلقوں میں احتجاج کیا جائے گا۔ 10 دسمبر پی پی 151 میاں اسلم اقبال، 11 دسمبر پی پی 158 میاں اکرم عثمان احتجاج ریلیوں کی قیادت کریں گے۔

12 دسمبر پی پی 161 میں ندیم بھارا، 13 دسمبرپی پی 167 میں شبیر گجر عوامی احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا 14 دسمبر پی پی 159 مراد راس جبکہ 15 دسمبر پی پی 170 میں ظہیر عباس کھوکھر کے حلقوں میں احتجاج ہوگا۔ 16 دسمبر پی پی 173 سے سرفراز کھوکھر جبکہ 17 دسمبر پی پی 160 سے میاں محمود الرشید کے حلقوں سے احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔

میڈیا ورکرز آرگناٸزیشن کے وفد کی مسرت جمشید چیمہ سے خصوصی ملاقات خصوصی کی

انہوں نے کہا کہ 11 روز میں ریلیوں کے ذریعے فوری الیکشن کا اعلان کر کے معیشت دیوالیہ ہونے سے بچانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ 20 دسمبر کو لبرٹی چوک میں لاہور کی غیور عوام امپورٹڈ حکومت کیخلاف تاریخی ریلی کی صورت میں احتجاج کرے گی۔مسرت جمشی نے کہا ہم اس ملک دشمن ٹولے کو پاکستان کی بقاءخطرے میں ڈالنے کی ہرگز نہیں دیں گے۔

Musrat Jamshed Cheema News in Urdu | PDM News in Urdu | PDM Ministers And Standing Committee Chairman Fight | Breaking News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button