نواز شریف پر لندن میں حملہ، نواجون نے نواز شریف کو موبائل فون مارا
شہباز شریف اور مریم نواز کی حملے کی مذمت
لندن(آواز نیوز) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پر لندن میں حملہ، نواجون نے سربراہ مسلم لیگ ن کو موبائل فون مارا جو سیکیورٹی گارڈ کولگا۔
شہباز شریف اور مریم نواز کی حملے کی مذمت۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف پرگذشتہ روز حملہ اس وقت ہوا جب وہ دفتر سے باہر آرہے تھے۔
اسی دوران ایک نوجوان نے ان کی طرف بڑھنے کی کوشش کی جس پر ان کے ہمراہ گارڈ نے ان کو پکڑا اور اس دوران ہاتھا پائی ہوئی۔
نوجوان نے نواز شریف کوموبائل سے مارا مگر وہ گارڈ کو لگ گیاجس سے گارڈ زخمی ہوا جنھیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی لندن میں محمد نوازشریف پر حملے پر اپنا درعمل دیتے ہوئے کہا ہے۔
لندن میں دفتر کے باہر قائدمحمد نوازشریف پر نوجوان کے حملے کی کوشش انتہائی باعث تشویش اور لائق مذمت ہے ،اللہ کا شکر ہے کہ حملے میں محمد نوازشریف محفوظ رہے۔
ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھیں ، خوف خدا کریں ۔اس سے پہلے بھی سیاسی نفرت میں لوگوں کو ورغلایاگیا، گھروں پر حملے ہوئے،جو موبائل محمد نوازشریف کو طرف پھینکا گیا، وہ گارڈ کو لگا جس سے وہ زخمی ہوا ،پی ٹی آئی انتہاءپسند جماعت بن چکی ہے، تشدد، گالی، حملے اس کی پہنچان ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک رویہ مہذب جمہوری اقدار، اسلامی تعلیمات اور معاشرتی روایات کے منافی ہے ،ماہ رمضان کے آغاز پر یہ شیطانی رویہ دین مبین کی روشن تعلیم کے منافی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ چکے ہیں کہ عمران نیازی نے اپنے ہی ارکان قومی اسمبلی کے گھروں پر پتھراﺅ اور حملہ کرایا،اس شکست خوردہ ذہنیت سے برآمد ہونے والا انتشار معاشرے کے لئے زہر قاتل ہے، اسے روکنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے حوصلے ان کم ظرف رویوں سے پست نہیں ہوں گے۔
Nawaz Sharif attack in london news in urdu Video News
ہماری آئینی وجمہوری جدوجہد کامیاب ہوگی، ان شاءاللہ کل کا سورج ملک سے بدتمیزی، بدتہذیبی ، جھوٹ ، وعدہ خلافی ، یوٹرن ،کرپشن اور عدم برداشت کے اندھیروں کو مٹانے کے لئے طلوع ہوگا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے اس خبر پر اپنا شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انشا اللہ اب ان کو نہیں چھوڑنا۔
یاسمین راشد نے بلاول اور مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لے لیا