پاکستان

یاسمین راشد نے بلاول اور مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

بینظیر کا بیٹا ہوتا تو کچھ غیرت والا ہوتا، اصل میں زرداری کا بیٹا ہے،مریم نواز نے کہا 27 مارچ کے جلسہ میں دس ہزار لوگ تھے کئی بار کہا اس بچی کو آنکھوں کا علاج کرانا چاہیے، عمران خان قومی مفاد میں خط بارے نہیں بتاسکتے، جج صاحب لازمی دیکھیں ۔،

راولپنڈی (آواز نیوز)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زر داری اور مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں پارٹیوں کے اتحاد پر حیران ہوں، بینظیر کا بیٹا ہوتا تو کچھ غیرت والا ہوتا، اصل میں زرداری کا بیٹا ہے،

مریم نواز نے کہا 27 مارچ کے جلسہ میں دس ہزار لوگ تھے کئی بار کہا اس بچی کو آنکھوں کا علاج کرانا چاہیے، عمران خان قومی مفاد میں خط بارے نہیں بتاسکتے، جج صاحب لازمی دیکھیں ۔

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل سطح کے ہسپتالوں میں 48 ہزار ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھرتی کرلیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ۔راولپنڈی میں ڈینٹل کالج کا پی سی ون منظور ہو چکا ہے۔ نرسنگ کالجز میں داخلہ لینے والوں کو 21 سے31 ہزار روپے تک دیئے جائیں گے۔

انہوںنے کہاکہ پنجاب میں 9 نئے ماں بچہ ہسپتال بنا رہے ہیں، پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد پنجاب میں بہت بہتری ہوگی. عمران خان کے جلسے والے دن 6 لاکھ نئے موبائل نمبر اسلام آباد میں داخل ہوئے،ہم نے پاکستان کے لیے قربانیاں دیں کسی کے کہنے پر کہ بیٹھ جائیں اور توپ چلادیں تو ہم چلادیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری خارجہ پالیسی آزادانہ کسی کے تابع نہیں ہوں گے،میرا آخری دم اور خون کا قطرہ عمران خان کے ساتھ ہے۔

آصف زرداری اور بلاول کی شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

انہوںنے کہاکہ 11 جماعتوں کا اور ہماری جماعت کا جلسہ سب نے دیکھ لیا ہے،گزشتہ حکومت نے محکمہ صحت کو تباہ کیا.بختاور کی ٹویٹ کے اوپر بہت پریشان ہوئی۔ بختاور کو بتایا کہ پنجاب میں زچگی میں کم اور سندھ میں زیادہ مائیں مر رہی ہیں بیٹا پہلے اپنا سندھ تو سنبھال لو پھر کچھ کہنا، یہ اینا مینا کی جوڑی کہتی ہم حکمرانی کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ اتحادیوں نے ہمیں ہم نے ان کو سپورٹ کیا،پی ڈی ایم کے کچھ لوگوں کو علم نہیں کہ یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے.چین اور پاکستان کی دوستی بہت سو کو گراں گزرتی ہے،نواز شریف لندن میں دو سال سے سیر سپاٹے اور سازشیں کررہے ہیں ،اب تو واپس آجائیں،عمران خان نے خط بارے میں بتایا کہ حکومت کی تبدیلی بیرونی سازش ہے۔

Yasmeen Rashid took Bilawal and Maryam by surprise & PPP in Urdu | video

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button