پاکستان

سجل اور احد کی علیحدگی کی خبریں، ثنا شاہنواز کا سجل کے لیے خصوصی پیغام


اللہ آپ کو مستقبل میں خوشیوں اور مزید ترقی سے نوازے، آپ شاندار ہیں سجل،ڈرامہ پروڈیوسر


کراچی (آواز نیوز)ڈرامہ پروڈیوسر اور ہمایوں سعید کی سالی ثنا شاہنواز نے سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلتی احد رضا میر اور سجل علی کی طلاق کی خبروں پر اپنا ردعمل دیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر سجل علی کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا

یہ حمایت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی انہوں نے اپنے نام کے ساتھ لگا شوہر احد رضا میر کا نام ہٹا دیا تھا۔ثنا شاہنواز نے سجل کے لیے لکھا کہ اللہ آپ کو مستقبل میں خوشیوں اور مزید ترقی سے نوازے،

جاوید میانداد کا ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری شادی پر تبصرہ

احد رضامیر اور سجل علی کے درمیان کچھ عرصے سے اختلافات کی خبریں منظر عام پر آرہی ہیں، یہاں تک کہ سوشل میڈیا پر دونوں کی علیحدگی کی خبریں بھی وائرل ہیں۔ابھی تک سجل علی اور احد رضامیر یا پھر ان کے گھر والوں کی طرف سے ان دونوں کی علیحدگی کی تصدیق نہیں کی گئی تھی، تاہم اب سجل علی نے سوشل میڈیا پر اپنے نام کے ساتھ لگا احد رضامیر کا نام ہٹا دیا ہے۔

News of the separation of Sajjal and Uhud Showbiz Urdu News ] video

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button