پاکستان

عام انتخابات جلد، پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی‘ پرویز الٰہی

پرویزالٰہی سے سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان ،راجہ بشارت کی ملاقات ،سیاسی صورتحال پر بات چیت

لاہور (آواز نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مخالفین کو اعتماد کے ووٹ کے دن ایسا سرپرائز ملا کہ ان کی نسلیں بھی یاد رکھیں گی، عام انتخابات جلد ہوں گے اور پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

وزیراعلی چودھری پرویزالٰہی سے سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان اور راجہ بشارت نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر پرویز الٰہی نے کہا کہ عام انتخابات جلد ہوں گے اور پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت تھی، جب عمران خان نے کہا اسمبلی کی امانت انہیں واپس کر دی، ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں، خلوص اور دل سے ساتھ نبھاتے ہیں۔

بشن کمار نے مہنگے معاوضے مانگنے والے اداکاروں کو آڑے ہاتھوں لیا

انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں، مخالفین کو اعتماد کے ووٹ کے دن ایسا سرپرائز ملا کہ ان کی نسلیں بھی یاد رکھیں گی، مخالفین کو آئندہ بھی سرپرائز دیں گے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور راجہ بشارت نے کہا کہ آپ نے جو عہد کیا اسے بخوبی نبھایا، آپ کی استقامت اور جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Parvez Elahi News In Urdu | Pakistan Latest News In Urdu BREAKING NEWS : Pervaiz Elahi Big Prediction | PTI Will Clean Sweep In Next Election

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button