پاکستان

پنجاب کو بزنس فرینڈلی صوبہ بنادیا ہے :پرویز الٰہی

لاہور (آواز نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیر اعلی آفس میں سپین کے اوورسیزپاکستانی بزنس مین چودھری عبدالغفار گجر نے ملاقات کی۔

جس میں اوورسیز پاکستانیز کے امور کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی- وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی دل سے قدر کرتے ہیں۔

اوورسیز پاکستانیز کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے تمام تر سہولیات فراہم کریں گے۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب کو بزنس فرینڈلی صوبہ بنادیا ہے۔

پنجاب میں سیلیکون ویلی طرز پر چپ مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو فروغ دیاجائے گااورطلبہ کیلئے انڈسٹریزکی ضروریات کے مطابق ٹیکنیکل ایجوکیشن کا اہتمام کریں گے۔

چودھری عبدالغفار گجر نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی صحیح معنوں میں عوامی لیڈرہیںاور انہوں نے 4ماہ کے قلیل عرصے میں کمال کردکھایا۔

معاشی بحران کیساتھ دہشتگردی کی نئی لہر کا بھی سامنا ہے:مراد علی شاہ

پنجاب کے عوام کے لئے چودھری پرویزالٰہی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Parvez Elahi Latest News in Urdu | PTI News in Urdu | Pervez Elahi First ENTRY in Punjab Assembly After De-Notification by Governor

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button